رشید نثار ویلفئر ٹرسٹ کے اہم نکات ومقاصد
(عمل سے بنتی ہیں زندگی جنت بھی جہنم بھی )
رشید نثار ویلفئر ٹرسٹ ہر قسم سیاسی ، گروہی اور مذہبی فرقوں سے بالا تر ہوگا ۔
- سیرت نبوی ﷺ کے مطابق کردار سازی ہوگی ۔
- اور یہ ٹرسٹ صرف اور صرف فلاحی کاموں اور انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کریں گا۔
- سکولوں میں نادار اور یتیم بچوں کی کتابیں اور فیس دینے کی کوشش کی جائے گی ۔
- مختلف علاقوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔
- کسی بھی مریض یا معذور کے لئے وہیل چئر دینا شامل ہوگا۔
- کسی عافاتی صورتحال میں اپنی حیثیت کے مطابق حکومت کے کارندوں کا ساتھ دیا جائے گا۔
- ٹرسٹ ممبران خود اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر محلہ داری میں چھگڑے کی صورت میں دو فریقین میں صلح کرانا ہوگا۔
- گلی محلہ اور علاقے کے دیگر مسائل حل کرنے ہوں گے۔
- ٹرسٹ ممبران اپنے اور اپنے والدین کی آخرت سنوارنے کی کوشش کریں گے۔
- یتیم ، بیوہ ، مسکین کے مسائل حل کرنے کے لئے جدید خطوط پر پرخلوص اقدامات پر عمل کیاجائے گا۔
- سماجی اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے حتی الوسع کوشش کی جائے گی۔
- اخلاقیات اور تہذیب وتمدن کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔
- پولیس اور جوڈیشری کو ہر ممکن تعاون فراہم کیاجائے گا ۔اور سماج اور معاشرے کے مسائل کے آسان حل کے لئے دونو ں اداروں کے ساتھ مل کر کوشش کی جائے گی۔
- اخبارات اور ایلیکٹرانک میڈیا کی طرف سے رشید نثار ویلفئر ٹرسٹ کے جدید اور صحیح تصورکو اجاگر کیا جائے گا جو عین اسلام کے مطابق ہوگا۔
- صاحب حثیت اور مخیر حضرات صنعتی ، تاجر برادری اور انسانیت سے محبت رکھنے والے اور شخصیتوں کا تعاون ممکن بنایا جائے گا۔
- اپنے دوستوں عزیزوں اور حلقہ احباب کوبھی اس اعلی اور ارفع مقصد کے حصول میں معاون بنایا جائے گااور ان کی مدد اور ان کی مشورں کو اپنے پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
- تمام رفائی تنظیموں انجمنوں ، این جی اوز کے ساتھ قریبی تعلق ہموار کیئے جائنگے اور باہمی مدد وتعاون کے اصولوں کو اپنایا جائے گا۔
- خواتین ونگ قائم کیا جائے گا تاکہ معاشرے میں خواتین کو غزت و احترام اور مکمل وقار دیا جائے جو اللہ تعالی کے احکامات اور ارشاد نبوی ﷺ کے عین مطابق ہواس کے علاوہ نادار خواتین کو علم وہنر اور تعلیم میں برابری کی بنیاد فراہم کی جائے گی۔
- حقوق العباد کا شعور بیدار کرنا انسانی حقوق کے تحفظ اور نفاذ کے لئے عملی جدوجہد کرنا ۔
- رشید نثار ویلفئر ٹرسٹ سیاست اور مذہبی فرقوں سے مکمل طور پر بالاتر ہو گا اور یہ رفاعی ادارہ ہے جو معاشرتی بہبود کیلئے قائم کیا گیا ہے
